تیز رفتار کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

تیز رفتار کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقہ حیات آباد میں سوئی گیس آفس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اختر زمان ولد محمد زمان نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی موٹرسائیکل نمبر ایف ایل8994پر سوئی گیس آفس جارہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر ماردیا جس کے نتیجہ میں وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -