رنگ رلیاں منانے والے دوملزم ضمانت پر رہا

رنگ رلیاں منانے والے دوملزم ضمانت پر رہا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورحیات گل مہمند نے رنگ رلیاں منانے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے شیرین خان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ فقیرآباد پولیس نے چند روز قبل زریاب کالونی ایک کاروائی کے دوران ملزمان گوہرعلی ساکن شبقدر اورنقیب ساکن افغانستان کو رنگ رلیاں منانے کے الزام میں گرفتارکیاتھاملزموں کی گرفتاری پرانہوں نے درخواست ضمانت دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -