محمد حنفی کو گرفتار کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ،حق نواز درانی

محمد حنفی کو گرفتار کرکے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ،حق نواز درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)اہلسنت والجماعت چارسدہ کے ترجمان حق نواز درانی نے کہا ہے کہ حکومت نے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں سے دشمنی اور جانبدارانہ رویہ اختیار کرکے جید عالم دین علامہ تاج محمد حنفی کو گرفتار کر کے ثابت کر دیا کہ کراچی کی سرزمین امن پسند لوگوں پر تنگ کیا جا رہا ہے ۔وہ چارسدہ میں میڈ یا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ حق نواز درانی نے کہاکہ کراچی کے پرامن شخصیت اور محب وطن NA-258کے امید وار علامہ تاج محمد کو بلا جواز گرفتار کیا گیا جس کی وہ پر زور مذمت کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت بو کھلاہٹ کا شکار ہے ۔ علامہ تاج محمد حنفی نے دودن کے اندر اندر پانچ جنازے اٹھائے لیکن کراچی کا امن قائم کیالیکن اس کے باوجود حکومت اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں سے زیادتی کر رہی ہے اور عالم دین علامہ تاج محمد حنفی کو گرفتار کرکے ثابت کیا ہے کہ کراچی کی سرزمین کو امن پسند لوگوں کیلئے تنگ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو دیوار سے لگانے کی سازش ہو رہی ہے ۔ اہلسنت والجماعت آئین کے دائرہ کار میں رہ کر پرامن جدو جہد جاری رکھے گی اور انشاء اللہ NA-258پر پیپلز پارٹی کو شکست سے دو چار کریگی ۔