نوشہرہ میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،متعدد گرفتار

نوشہرہ میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،متعدد گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن جہانگیرہ کے نظام پور سمیت مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن متعدد بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے درجنوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج مراسلہ تھا نہ نظامپور ارسال اس سلسلے میں ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن جہانگیرہ عباس خان کو عوامی شکایات کی تھی کہ نظامپور اور دیگر علاقوں میں بعض لوگ بجلی چوری کرتے ہیں جس پر ایس ڈی او نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر خود نظامپور اور سب ڈویشن کے دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور درجنوں کنڈے لگانے والے بجلی چوروں کو موقع پر پکڑ لئے جس کے خلاف تھانہ نظام پور کو ان کی گرفتاری کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -