ڈائریکٹر فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 34.52 ملین کا چیک حوالے

ڈائریکٹر فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 34.52 ملین کا چیک حوالے

  

پشاور( پاکستان نیوز)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ میں تقسیم چیک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم نے ڈائریکٹرفاٹاڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی مختارخان کو34.52ملین روپے کاچیک دیدیا۔مذکورہ رقم عارضی بے گھرافرادکے معاوضے کی ادائیگی کے دوران خردبردکی گئی تھی جسے نیب حکام اوراہلکاروں نے واگزارکراکے چیک FDMAکے ڈائریکٹرکے حوالے کردیا۔ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروشہزادسلیم نے کہاکہ بدعنوانی ملک کودیمک کی طرح چاٹتی ہے ،ہمارے سامنے بہت ساری مثالیں ہیں کہ جن ممالک نے ترقی کی منازل طے کیں انہوننے اپنے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے جہاں ایک طرف بہترین قوانین بنائے وہاں انہوں نے قومی جذبے کے تحت بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے شعوراجاگرکرنے کیلئے بھی مل کرکام کیااوربدعنوانی کوکم سے کم سطح پرآئے۔انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیوروکے قیام کابنیادی مقصدیہ تھاککہ کرپشن کی روک تھام کیلئے نہ صرف اقدامات کیے جائیں بلکہ بدعنوان عناصرکوقانون کے کٹہرے میں کھڑاکایجائے جہاں انکوقانون کے مطابق سزادی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن اوربدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے نیب سے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -