نوشہرہ، بد رشی کی مساجد میں سو لر سسٹم خراب، ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

نوشہرہ، بد رشی کی مساجد میں سو لر سسٹم خراب، ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر اور ناظم وویلج کونسل بدرشی 3ملک ابرار خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے علاقہ بدرشی کے مساجد میں جتنے بھی سولر سٹم نصب کئے گئے ہیں وہ تمام کے تمام خراب پڑے ہوئے ہیں جس ٹھیکدار کو یہ کام دیا گیا تھا اس نے ناقص میٹریل کا استعمال کرکے صرف کرپشن کی ہے یہ بھی نہ سوچا کہ یہ سولر سٹم کسی دوسرے جگہ کے لئے نہیں بلکہ مساجد میں نصب کئے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بدرشی کے مساجد میں سولر سٹم نصب کرنے والے ٹھیکدار کی کرپشن اور ناقص سولر سٹم لگانے کا نوٹس لیکر ان کے خلاف ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے نوشہرہ کے علاقہ بدرشی کے تمام مساجد کے لئے ایک ایک سولر سٹم کا اعلان کیا تھا اور اسکی منظوری بھی ہوگئی لیکن سولر سٹم کے تنصیب کا ٹھیکہ جس تھیکدار کو دیا گیا تھا اسی ٹھیکدار نے تمام مساجد میں ناقص میٹریل سے بنائے گئے سولر سٹم بدرشی کے تمام مساجد میں نصب کئے جو وہی سولرسٹم اپنی میعاد بھی پوری نہ کرسکی اور وقت مقررہ سے پہلے ہی کباڑی کی دکان کی زینت بن گئی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بدرشی کے تمام مساجد میں سولر سٹم نصب کرنے والے ٹھیکدار کے کرپشن اور ناقص میٹریل سے بنائے گئے سولر سٹم کی تحقیقات کرکے ان کے خلاف کاروائی کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -