ڈیرہ اسما عیل خان ، کوچ گہری کھائی میں گرنے سے11افراد جاں بحق،20زخمی

ڈیرہ اسما عیل خان ، کوچ گہری کھائی میں گرنے سے11افراد جاں بحق،20زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کوہ سلیمان سے درازندہ سواریوں کو لانے والی فلائنگ کوچ حادثہ کا شکار10 مسافر جاں بحق 12 زخمی گاڑی مکمل تباہ۔تفصیلات کے مطابق ایف آر ڈیرہ کے علاقہ کوہ سلیمان سے ایک فلائنگ کوچ جس کی چھت پر بھی سواریاں تھیں مسافروں سے بھری درازندہ آرہی تھی کہ پہاڑ ی علاقہ میں اچانک فلائنگ کوچ کی بریک فیل ہوگئی جس سے گاڑی کی رفتار کو ڈرائیور قابو نہ کرسکا اور ہزاروں فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری موقع پر 10 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کو مقامی افراد نے نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچا دیا ڈیرہ سے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی جائے حادثہ روانہ ہوگئی ہیں تاہم گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -