سربند میں مکان پر اندھا دھند فائرنگ اور بم حملہ ،جزوی نقصان

سربند میں مکان پر اندھا دھند فائرنگ اور بم حملہ ،جزوی نقصان

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کے مضافاتی علاقہ سربند کندے پایان میں خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس نامعلوم افراد نے مکان پر اندھا دھند فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ معجزانہ طور پر بچ گئے پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالی و دیگر شواہد اکٹھے کرلئے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے امجد خان ولد عارف اللہ ساکن کندے پایان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس سربند پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان کے مکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور ساتھ ہی ایک ہینڈ گرینیڈ پھینک دیا جو گھر کے صحن میں گر کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ محفوظ رہے مدعی کے مطابق ان کی مختلف فریقین سے سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے معلومات ہونے پر وہ مقدمہ میں ملزمان کو نامزد کرینگے دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5خالی خول اور مکان سے دستی بم کے پرزے برآمد کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -