خیبر ایجنسی ،افغان مونا لیز شربت گلہ بارڈر پر افغان حکام کے حوالے
خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) نیلی آنکھوں والی افغان مونالیزا شربت گلہ کو جعلی شنا ختی کا رڈ بنوانے کی سزا مکمل ہونے کے بعد بر وزبدھ افغانستان ڈی پو رٹ کرد ی گئی ، باڈر ذرائع کے مطابق شربت گلہ کو طورخم سرحد پر افغان بارڈر حکام کے حوالے کر دیا گیا ، شربت گلہ کی حوالگی کے وقت سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے جعلی کارڈ بنوانے کی سزا ختم ہونے کے بعد پاکستانی سکیورٹی حکام اور پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے شربت گلہ کوافغان سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا۔ بعض زرائع کے مطابق اس سے ایک یا دو دن قبل شربت گلہ کے بچوں کو پہلے ہی افغانستان بھیج دیا گیا تھا تاہم مقامی انتظامیہ سے اس بات کی تصدیق نہ ہو سکی افغان مونا لیز ا کو پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے جرم میں ایف آئی اے حکام نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے انھیں پندرہ روزہ قید ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ اور ملک بدری کی سزا سنائی تھی عدالتی احکامات کی روشنی میں پا کستا نی حکام نے بدھ کے روز افغان مونا لیزا شربت گلہ کو طو رخم با ڈر پر ڈی پورٹ کرکے افغان حکام کے حوالے کردیاذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے حکام نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شربت گلہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شربت گلہ کو پچاس ہزار نقد اور دیگر تحائف بھی دےئے یاد رہے کہ روس افغان جنگ کے دوران نیلی آنکھوں والی شربت گلہ کی تصویر نیشنل جیو گرافک نے شائع کی تھی جس کے بعد ان کو بہت شہرت ملی شربت گلہ کی حوالگی رات کے اندھیرے میں ہوئی جس کی وجہ سے مقامی میڈیا کے نمائندوں کو کانوں کان بھی خبر نہ مل سکے اور اس طرح شربت گلہ کی ملک بدری بہت خفیہ طریقے سے کی گئی ۔