خیبر ایجنسی ،سانحہ بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے کے متاثرین میں امدادی رقم تقسیم

خیبر ایجنسی ،سانحہ بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے کے متاثرین میں امدادی رقم ...

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار احمد علی یوسفزئی نے سانحہ بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کے لوحقین میں 45لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے میں جاں بحق افرادکی ورثاء میں تحصیل دفتر میں امدای چیک تقسیم کئے اس سے پہلے بھی امدادی چیک دئے گئے تھے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے کہا کہ ورثاء کے ساتھ ہرممکن مدد کی جائیگی بازار ذخہ خیل کے عوام نے علاقے کے قیام امن میں بہت قربانیاں دی ہیں جس کو پوری قوم اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت علاقے کی پسماندگی دورکرانے کے لئے مزید ترقیاتی منصوبے پر کام کریگی تاکہ علاقے کی عوام کی پسماندگی ختم ہوجائے واضح رہے کہ بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے میں بچوں اور خواتین سمیت 27افراد جاں بحق ہو گئے تھے

مزید :

پشاورصفحہ اول -