کرک ،عمران خان سے انصاف ایس ایف کے وفد کی ملاقات

کرک ،عمران خان سے انصاف ایس ایف کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ) عاصم خٹک کی قیادت میںآٗئی ایس ایف کے تین ریجن صدور کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات صوبائی صدر کو تمام فیصلے واپس لینے کی ہدایت مراد سعید آئی ایس ایف کے مرکزی فوکل پرسن مقرر 15 نومبر کو کنونشن کے بعد نئے کابیناؤں کا انتخاب عمل میں لانے کی ہدایت ۔بدھ کی شام تحصیل کونسلر ،آئی ایس ایف ساؤتھ ریجن کے صدر عاصم خٹک کی قیادت میں ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے آئی ایس ایف صدور کے ہمراہ پارٹی کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر جہانگیر ترین اور حلیم خان بھی موجود تھے ڈیڑھ گھنٹہ پر محیط ملاقات میں عاصم خٹک نے پارٹی چئیرمین کو بلدیاتی انتخابات میںآزاد حیثیت سے صوبہ بھر مین سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان کیجانب سے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اورآئی ایس ایف کے صوبائی صدر سہیل آفریدی کیجانب سے تنظیموں میں غیر ضروری مداخلت اور عہدیداروں کی تقرریوں کیوجہ سے تنظیموں میں پائی جانیوالی بے چینی سے ان کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری طورپر صوبائی صدر سہیل آفریدی کو طلب کرکے تمام فیصلے واپس لینے کی ہدایت کی اور آئی ایس ایف کے بانی رکن مراد سعید کو آئی ایس ایف کا مرکزی فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے 15 نومبر کو اسلام آباد میں کنونشن کے بعد آئی ایس ایف کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی ذمہ داری سونپی اور عاصم کٹک کو یقین دلایا کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبائی صدر اور ملک قاسم خان کیجانب سے ہونیوالی زیادتیوں کا پارٹی میٹنگ میں ضرور حساب لیکر ازالہ کرونگا بعدازاں دھرنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں عمران خان نے بتایا کہ اگر عدلیہ نے بھی پنامہ لیکس کے حوالے سے انصاف پر مبنی فیصلے نہ کئے تو دوبارہ اسلام آباد میں دھرنا دونگا ۔