تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل میں ایک اور بچہ خناق کے مرض میں مبتلا

تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل میں ایک اور بچہ خناق کے مرض میں مبتلا

  

خیبرایجنسی (نامہ نگار)تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل میں ایک اور بچہ خناق نے وبائی شکل اختیار کرلی نے نگل دیا گزشتہ ہفتے کے دوران خناق سے مرنے والوں کی تعداد 4ہوگئی۔7سالہ معصوم رحمان اللہ کو گزشتہ روزپشاور کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا جو علاج کے دوران دم توڑ گئے جبکہ دو اور مقامی بچے ہسپتال منتقل کئے جو زیر علاج ہے۔وبائی مرض خناق پھیلنے سے علاقائی لوگ سخت پریشان جبکہ محکمہ صحت خیبر ایجنسی تا حال کوئی اقدامات نہیں کیے ۔واقعات کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل ظفر لنگرے کے قریب زیڑی گل کمر خیل کلی میں 7سالہ رحمان اللہ ولد واصل خان کمر خیل کو گزشتہ روز خناق کی بیماری لگ گئی جس کے بعد وہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے ۔اکا خیل کے یونین کونسل میل واٹ میں خناق کی وباء سے مرنے والے بچوں کی تعداد 4ہوگئی ہے جبکہ دو اور بچے دو سالہ سمیع اللہ ولد نیک عمل اور پانچ سالہ نور زیب ولد جہانزیب خناق کی مرض سے پشاور کے ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ صحت اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ تحصیل باڑہ کو خناق کی وباء پھیلنے کی بار بار شکایات کی گئی لیکن کسی نوٹس نہیں لیا بیمار بچوں کے والدین نے گورنر خیبر پختونخوا اور پاکستان کے وازیر اعظم سے سگین صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -