حرمین شریفین ‘ پاکستان اور مدارس امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ مولانا زبیر صدیقی

حرمین شریفین ‘ پاکستان اور مدارس امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ مولانا زبیر ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظم مولانا زبیر احمد صدیقیؔ نے کہاہے کہ حرمین شریفین، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مدارس دینیہ امت مسلمہ کا مشترکہ قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں کے دم قدم سے دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی آبرو وابستہ ہے،حرمین شریفین وحدتِ امت کا ذریعہ اور روحانیت کا سرچشمہ ہیں، دنیا کی بقاء کعبۃ اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

وابستہ ہے جبکہ پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا مرکزاور واحد ایٹمی قوت ہے،یہ مملکت خدا داد مدینہ منورہ کے بعد اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی پہلی ریاست ہے،جبکہ مدارس اسلامیہ دنیا بھر میں اسلام کے علَم بردار اور مسلمانوں کی دینی تقاضے بھر پور انداز میں پورے کررہے ہیں،مدارس قرآن و سنت کی حفاظت کا ذریعہ ، اسلامی تاریخ اور اسلامی طرز حیات کی بقاء کا ذریعہ ہیں ،یہی مدارس ہیں جو لاکھوں طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ باکردار و باصلاحیت پاکستانی تشکیل دیا ہے وفاق المداراس العربیہ پاکستان 16نومبر کو ملک بھر میں یوم تلاوت قرآن پا ک منائے گی اس سلسلے میں مختلف شہروں کے اہم مقامات پر دو گھنٹے کے لئے تلاوت قرآن پاک کی جائے گی جس میں مختلف سیاسی مذہبی رہنماؤن کو دعا میں شرکت کی دعوت دی جائے جائے گی رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز وفاق المدارس العربیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین عاملہ وضلعی مسؤلین شیخ الحدیث مولاناارشاد احمد،مولانا محمد نواز، مفتی محمد مظہرشاہ، مولانا عبد المجید چوک سرور شہید،مولانا حبیب الرحمن، مولانا رشید احمد شاہجمالی، مولانا خالد محمود،مولانا معین الدین،قاری عامر فاروق عباسی، ناظم مرکزی دفتر وفاق مولانا عبد المجید، سمیت دیگر بھی شریک تھے یوم دعاء وتلاوت قرآن کریم کے سلسلے میں ملک بھر میں کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں،صوبہ پنجاب میں راولپنڈی ڈویژن میں مولانا محمد جنید، سرگودھا ڈویژن میں مفتی طاہر مسعود ، گوجرانوالہ ڈویژن میں قاری جواد قاسمی، لاہور ڈویژن میں مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی و مفتی خرم یوسف، فیصل آباد ڈویژن میں مولانا قاری محمد یسین، ساہیوال ڈویژن میں مولانا کلیم اللہ، ملتان ڈویژن میں مولانا ارشاد احمد، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مولانا عبد المجید و مولانا عمر قریشی ، بہاول پور ڈویژن میں مفتی محمد مظہر شاہ اسعدی کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،یہ تلاوت و دعاء چھوٹے شہروں میں ایک، جبکہ بڑے شہروں میں ایک سے زیادہ مقامات پر منعقد ہوگی، پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ عوامی مقامات پر ایک ہی وقت میں لاکھوں مرتبہ ختم قرآن کریم ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -