جنوبی پنجاب کے صوبہ بننے سے بلا تفریق ترقیاتی کام ہونگے‘ احمد محمود

جنوبی پنجاب کے صوبہ بننے سے بلا تفریق ترقیاتی کام ہونگے‘ احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمالدین والی (نمائندہ خصوصی)بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے کم بیک کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے تعصب کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ رد کر دیا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے میرٹ کا ساتھ دیا ہے ۔ آئندہ چیئر مین مخدوم زادہ سید علی محمود ہونگے ۔ میاں محمد اسحاق ان کی سیاست کے اہم ساتھیوں میں شامل ہیں ۔مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ ، مخدوم سید حسن محمود نے ریاست بہاولپور میں زرعی ترقی کیلئے آباد کاروں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے بلا تفریق ترقیاتی کام(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
ہونگے ۔ میرے بیٹوں نے عوام کی خدمت کا بیڑا اُٹھا لیا ہے ۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے شہبازپورکے مقام پر اپنے سیاسی رفیق میاں محمد اسحاق کی رہائش گاہ پر یوسی چیئر مین اور وائس چیئر مین و کونسلرز اور عمائدین علاقہ سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مقصود اشرف گیلانی ، سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ، چوہدری شہزاد عادل باجوہ ، سردار یاسر خان ڈاہر ، حاجی اللہ داد خان ڈھڈی ، چوہدری محمد حسن خان ارائیں ، چوہدری طارق جاوید ، سردار جام اقبال دھاند و،عرفان ظفر چیمہ ، جام شمس الدین کلر ، ڈاکٹر محمد رمضان اور جام اقبال ملنگی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
احمد محمود