ن لیگ معیشت کی مضبوطی کیلئے سرگرم عمل ہے‘ ساجد مہدی سلیم

ن لیگ معیشت کی مضبوطی کیلئے سرگرم عمل ہے‘ ساجد مہدی سلیم

  

بورے والہ ،لڈن(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) اپنے دور حکومت میں پاکستان کا بہتر مستقبل دیکھنا چاہتی ہے اسی لئے وہ اس کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہے ،ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہمارا مقصد ہے جس پر گاؤں گاؤں صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ،انہوں نے مزید اپنے حلقہ 168کے حوالہ سے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ میں پختہ ڈبل میٹل روڈز جن میں لڈن تا ٹبہ سلطان پور ،لڈن تا بوریوالہ، اڈا رتہ ٹبہ تا ماچھیوال تک کے روڈز سمیت سڑکوں کے جال بچھا دیئے اور چھوٹی سے چھوٹی آبادیوں تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جبکہ جہاں جہاں سوئی گیس پہنچ سکتی تھی وہاں تک سوئی گیس بھی پہنچائی ہے سکند رآباد اور نئی آبادی لڈن میں سوئی گیس میگا پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشنوں میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کر رہے ہیں سکندر آباد اور نئی آبادی میں 2کروڑ روپے کی سوئی گیس کی گرانٹ فراہمی ہو گئی ہے جس کا کام آپ کے سامنے ہو رہا ہے انشاء اللہ اگلی گرانٹ میں اس سے ملحقہ بستیوں میں بھی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے لڈن یو نین کو نسل اور علی الدین یونین کو نسل کی ہر گلی میں گیس کی فراہمی یقینی بنا ئے جائے گی اس موقع پر سا بق سٹی نا ظم لڈن الحاج سید مظہر حسین شاہ بخاری نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ میں سید ساجد مہدی سلیم شاہ کا بہت مشکور ہوں نے جنہوں نے میری اور سکندر آباد کی عوام کی درخواست پر اتنا بڑا میگا پروجیکٹ دیا سید ظفر حسین شاہ بخاری اور پاکستان کسان اتحاد کے چیئر مین مہر شہاد ت علی سیال، صاحبزادہ میاں شاہد،سعید افضل،ملک عرفان منظور لنگڑیال(چیئر مین)اور شبیر خان تجوا نہ چیئر مین یو نین کونسل ملک امجد لنگڑیال،حاجی وحید قیصر بھٹی،سید ندیم حیدر شاہ،ملک ذوالفقار اعوان،مدثر غنی،مہر زمان لک،لیا قت علی و دیگر معززین علا قہ بھی مو جود تھے۔

ساجد مہدی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -