پیپلزپارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، نتاشہ دولتانہ

پیپلزپارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی228بور ے والا (بیورو رپورٹ228نمائندہ خصوصی 228نمائندہ پاکستان 228تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی نو منتخب جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے نتا شا دولتانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس اعتماد کااظہار کیا انشاء اللہ انکی توقعات پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کرونگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جنو بی پنجاب کی جنر ل سیکرٹری بننے کے بعدپہلی مرتبہ وہاڑی پہنچنے پرکارکنوں کی طر ف سے والہانہ استقبال کرنے پر حلقہ236پی پی کے صدر اشفا ق بلوچ ، ممبر جنوبی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )پنجاب کونسل راؤ ساجد محمود گو گی ، چودھری نذیر احمد گجر ، رانا ذوالفقار علی ، سید رفاقت صدیق ، بابا یعقوب لنگاہ ، راؤ تو فیق ، ریا ض بھدور، امیدوار صوبائی اسمبلی مبین رسول طور ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں وہاڑی پہنچنے پر نتا شا دولتانہ ریلی کی شکل میں سینکڑوں گاڑیوں ، کا روں ، موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ تھیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ سابق ایم این اے نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے پرانے کارکنوں کو ساتھ لے کر جلدہی پارٹی کی یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریے کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں ان کے فیصلوں سے انشااللہ پارٹی پنجاب میں مضبوط اور مقبول ہوگی 2018کے الیکشن میں پنجاب میں بھرپور کامیابی سے حکومت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور سے بورے والا پہنچنے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ان کے والدسابق ایم پی اے چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی میاں محمد زاہد دولتانہ شوہر میاں طلحہ آصف خان اور سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال بھی موجودتھے تقریب سے کیپٹن (ر)محمداسماعیل غلام حیدرجٹ محمد سلیم قریشی زیارت علی غوری غلام مرتضے چوہان نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نتاشہ دولتانہ کو جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پرمبارکباد پیش کی۔ دولتانہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اس عہدے پر اپنی نامزدگی کے سلسلہ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمدمحمود اور بلاول بھٹو زرداری کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ بھاری ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں اسلامی ملکوں کی پہلی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قومی اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر محترمہ فہمیدہ مرزا اس کی مثال ہیں محترمہ نتاشہ دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ تقریب میں پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکنان مرزا محبوب ربانی چاچاسردار علی بھٹی محمدامین چوہدری عبدالستار ارائیں اور خالدصدیق بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔