مولانا فضل الرحمن آج خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کے ظہرانہ میں شرکت کرینگے

مولانا فضل الرحمن آج خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کے ظہرانہ میں شرکت کرینگے

  

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت العلماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج 10 نومبر کومٹھن کوٹ قصر فریدؒ میں دربار فریدؒ کے سجادہ نشین اور (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

جماعت اسلامی مشائخ ونگ کے مرکزی چیئرمین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی طرف سے دئے جانے والے ظہرانہ میں شرکت کریں گے بعد میں وہ عظیم صوفی شاعر و روحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری دیں گے اس موقع پر ان کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی متوقع ہے یہ بات خانوادہ فریدؒ خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے مزید بتایا کہ مولا نا فضل الرحمن کو سجادہ نشین مزار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے گذشتہ روزملاقات کے دوران مٹھن کوٹ کے دورہ کی دعوت دی تھی۔

فضل الرحمن ظہرانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -