قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سرچ آپریشن ‘ 150 سے 200 گھروں کی بائیومیٹرک سکیننگ

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سرچ آپریشن ‘ 150 سے 200 ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ کینٹ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن 05گھنٹوں تک جاری رہا دورانِ سرچ آپریشن علاقے کے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی سخت ناکہ بندی لگائی گئی جس میں ہر آنے جانے والے کو مکمل طور پر چیک کیا گیا تاکہ کوئی مشکوک فرد نہ تو باہر جا سکے اور اگر اندر داخل بھی ہونا چاہے تو پولیس اسے گرفتار کر لے، ناکی بند ی پر لیڈیز پولیس کو بھی کھڑا کیا گیا تاکہ آنے جانے والی لیڈیز کو بھی چیک کیا جا سکے، سرچ آپریشن کے دوران 150سے 200گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی اور علاقے میں موجود کمرشل مارکیٹس اور عمارتوں کو بھی مکمل چیک کیا گیا دورانِ تلاشی جعلی کرنسی کی کھیپ اور ایرانی آئل ٹینکرقبضہ میں لے لی جبکہ 3افراد گرفتار کر لیے گئے۔، علاقے میں مقیم لوگوں کوسی پی او کی ہدایت کے مطابق بریفنگ دی گئی خاص طور پر مشکوک افراد کے حوالے سے کہ اگر کوئی بھی شخص کی غیر متعلقہ اور مشکوک فرد کو دیکھے یا کوئی مشکوک حرکات ہوتی دیکھے تو فوری طور پر متعلقہ پولیس تھانہ یا 15ہیلپ لائن پر کال کر کے اطلاع دے ۔

سرچ آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -