ایچ ای سی نے یوسف رضا گیلانی سکالر شپ 15 منسوخ ‘ 5 روک دیئے ‘ باقی کی منظوری دیدی گئی

ایچ ای سی نے یوسف رضا گیلانی سکالر شپ 15 منسوخ ‘ 5 روک دیئے ‘ باقی کی منظوری ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے زکریایونیورسٹی کے15 یوسف رضاگیلانی شپ منسوخ کردئے جبکہ 5کو روک دیا جبکہ باقی کی منظوری دے دی گئی مصدقہ ذرائع کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی سکالر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

شپ بارے رپورٹ یونیورسٹی کو ارسال کردی جس میں خلاف ضابطہ ہونے والی کارروائیوں پر 15سکالرشپ منسوخ کردیے ہیں جبکہ 5 کیسوں میں غلطیاں ہونے پرروک دیا گیا جبکہ باقی تمام سکالر شپ کو منظور کرلیا ہے مراسلے میں یونیورسٹی میں ہونے والے بعض داخلوں پر بھی سوالیہ نشان لگائے گئے ہیں ، ایچ ای سی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زکریا یونیورسٹی کو یہ رپورٹ موصول ہوچکی ہے جو اس کو خفیہ رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایچ ای سی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -