این اے 174 میں 3 مخالف سیاسی گروپوں کو شکست دی‘ شیر علی گورچانی

این اے 174 میں 3 مخالف سیاسی گروپوں کو شکست دی‘ شیر علی گورچانی

  

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کی کاوشوں سے گیارہ ہزارمیگاواٹ بجلی کے نئے پلانٹ عنقریب کام شروع کردیں گے پاکستان کی سترسالہ تاریخ میں 16ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے جبکہ میاں برادران نے صرف3سالوں میں 11ہزارمیگاواٹ بجلی کااضافہ کیا ملک بھرکے شہروں میں تین گھنٹے اوردیہات میں چار(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

گھنٹے لوڈشیڈنگ تک پہنچ چکی ہے اپنی جانب سے اپنی رہائش گاہ جوہرٹاؤن میں منتخب چیئرمین،وائس چیئرمین ،سٹی کونسلرزاور ٹکٹ ہولڈرکے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کے قیام میں ہماری نہیں بلکہ مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کورٹ میں جانے سے ہوئی اب انشااللہ دسمبرکے اختتام، تک ضلع اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کاانتخاب مکمل کرلیا جائے گاانھوں نے کہاکہ الحمدللہ گورچانی گروپ نے حلقہ این اے 174میں 96700ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف تین سیاسی گروپوں کے اتحاد نے79ہزارووٹ حاصل کیے جوہماری محنت کاثمراور بہت بڑی کامیابی ہے سردارشیرعلی خان نے اپنے ترقیاتی کام بتاتے ہوئے بتایاکہ حلقہ 174میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں فاضل پورمیں دوڈگری کالجزکی تعمیرہوچکی ہے محمدپورمیں اگلے ایک ماہ میں کالج کی تعمیرکاآغازہوجائے گاجام پورسٹی پیکج کے تحت شہرکی گلیوں میں ٹف ٹائل ،سیوریج سسٹم کاکام جاری ہے دوبائی پاسز،شہرکے روڈتعمیرہوچکے ہیں 23کروڑوپے سے جام پور داجل روڈکی تعمیریکم جولائی سے شروع ہوجائے گی داجل میں ٹف ٹائل ،داجل واٹرسپلائی سکیم بھی چالوہوگئی ہے فاضل پور ،حاجی پورڈبل روڈسمیت دیگرروڈزبھی مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 200ہینڈپمپ علاقہ پچادھ میں لگانے کاعمل بھی اسی ماہ شروع ہوجائے گا تقریب میں مختلف یوسیزکے چیئرمین سردارجمیل الرحمان خان بزدار،ملک مریدحسین بکھر،سردارشیردل خان گورچانی،سرداررؤف خان گورچانی،سردارشیرازخان گورچانی،سیدمحمدطارق شاہ،سرداروسیم افضل خان لاشاری،سردارنزرحسین خان رند،سردارمحمدشریف خان لُنڈ،وڈیرہ رحمت اللہ خان ،سردارفریدخان پتافی،سردارگورش خان گورچانی،ملک فخراسماعیل ڈھانڈلہ ،کونسلرزحاجی محمداکرم قریشی،ملک کریم نوازارائیں ،سیدمحمداکرم شاہ،چوہدری اعجازمشتاق احمد،عبدالغفارقریشی،خان شاہ جہان خان کاکڑ،ملک حق نوازبرا،ملک عقیل احمدارائیں،مرزامحمدایوب خان ناصرایدووکیٹ،ملک محمدشاہدخان ،سجادملک ،فاروق گوپانگ سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -