ہماری حکومت میں خواتین پر تشدد ہو ہی نہیں سکتا‘ شاہین شفیق

ہماری حکومت میں خواتین پر تشدد ہو ہی نہیں سکتا‘ شاہین شفیق

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی شاہین شفیق نے کہاہے کہ داد رسی سنٹر ملتان کی خواتین کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے اور بہت جلد ملتان کے تمام تھانوں میں لیڈی کانسٹیبل اور وومن ڈیسک جیسی سہولیات یقینی بنائیں گے ہماری حکومت میں خواتین پر تشد د کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر اس طر ح کی کوئی شکایت ہوتو آواز فورم کی خواتین مجھ سے براہ راست رابطہ کرکے اپنے مسائل نوٹ کرائیں ان خیالات کا ا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ظہار انہوں نے گزشتہ روز آواز ڈسٹرکٹ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے دیوان باغ میں ناقص صفائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو فوری طور پر انتظامیہ سے حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی ۔جام جمشید اقبال ریجنل ہیڈ ایس پی او اور خالد محمود قریشی چیئرمین آواز ڈسٹرکٹ فورم ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال میں 79 خواتین قتل ، 4 غیرت کے نام پر قتل ، 665 اغواء ، 345 جنسی زیادتی ، 23 تیزاب گردی کا شکار ہوئی ہیں ۔ ان مسائل سے نمٹنے کیلئے تھانہ کلچر کو نہ صرف تبدیل کرنے کی ضرورت ہے بلکہ وومن پروٹیکشن ایکٹ پر فوری طور پر عملد رآمد کی ضرور ت ہے ۔ امجد بلوچ ، جواد امین ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ سعدیہ کرمانی ، رفیق، شہزاد مرتضیٰ لنگاہ ، سائرہ علی ، آسیہ رفیق ، آصف رشید نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -