بجلی بحران پرقابو پانے کیلئے موثر انداز میں کام کیا جارہاہے، بلیغ الرحمن

بجلی بحران پرقابو پانے کیلئے موثر انداز میں کام کیا جارہاہے، بلیغ الرحمن

  

بہاولپور (بیورورپورٹ)وزیر مملکت تعلیم وامور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جا رہا ہے جس سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ اوقات میں نمایاں طور پر کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے جس سے وہ ریلیف حاصل کر ہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 10بی سی اور ڈیرہ بکھا کے قریب بستی کچولیاں میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سیوریج، بجلی کی فراہمی اور سولنگ کے تعمیراتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 35لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیئر مین یونین کونسل اسد رسول، وائس چیئر مین طارق وحید، میاں شاہد اقبال، راؤ عبد الوحید، فہیم قریشی، شاہد عبد اللہ چوہدری، راؤ رضوان اور علاقہ کے لوگ موجود تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی شاندار پالیسیوں کی وجہ سے نئے بجلی گھر اور سڑکوں کی تعمیر کا جال بچھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں بجلی کی فراہمی، سولنگ اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے کام جاری ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ چک نمبر10بی سی ڈیرہ بکھا میں سیوریج کے کام مکمل کر دیئے گئے ہیں جن پر 10لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اسی طرح ڈیرہ بکھا کے نزدیک سولنگ کے تعمیراتی کاموں پر 8لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

بلیغ الرحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -