ایم این اے کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی یونیورسٹی میں گھومنے لگی

ایم این اے کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی یونیورسٹی میں گھومنے لگی

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں ایم این اے کی جعلی نمبر پلیٹ لگی کار گھومنے لگی بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں ایک کار جس کانمبر 303ہے اس پرایم این اے کی سبز پلیٹ بھی لگی ہے جو بلا روک ٹوک ہرجگہ کھڑی کردی جاتی ہے جس کو سکیورٹی گارڈز بھی نہیں روکتے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گاڑی مالک کو یونیورسٹی کے شعبہ سٹیٹ کے ملازمین کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے اس کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

خلاف کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔اس بارے میں آر او ڈاکٹر مقرب کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ایسی گاڑی گھوم رہی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، یونیورسٹی میں جعلی نمبر پلیٹ والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

گاڑی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -