گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ڈویثرنل سطح پر احتجاجی مظاہروں کا شیڈول دیدیا

گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ڈویثرنل سطح پر احتجاجی مظاہروں کا شیڈول دیدیا

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لئے اگلے مرحلے میں ڈویڑنل سطح پر احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان گرینڈ ٹیچرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ظفر جمیل اور صدر سید سجاد اکبر کا ظمی نے ڈویڑنل عہدیداران کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں رانا الطاف حسین، عبد الطارق نیازی ، (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

امام دین ملک ، الطاف حسین نائچ ، رانا محمد فاروق ، عابد فرید بزدار ، محمد حسین طاہر وڑائچ ،اعجاز سمرا ،ممتاز احمد لانگ سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا گیا کہ حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں اور اساتذہ کش پالیسیوں کے خلاف پہلا احتجاجی دھرنا و مظاہرہ 19نومبر کو بہاولپور ،25نومبر ملتان، 28نومبر ڈی جی خان، یکم دسمبر سرگودھا، 5دسمبر راولپنڈی ، 8دسمبر فیصل آ باد، 10دسمبر ساہیوال، 15دسمبر گوجرانوالہ ڈویڑنوں کی سطح پر ہوں گے جبکہ 22دسمبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے و مظاہرے میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ شرکت کریں گے اساتذہ کو ہر مایوسی اور خوف سے نجات دلانے کے لئے گرینڈ ٹیچرز الائنس کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کر ے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -