ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو یونیفارم پہنانے کا فیصلہ
ملتان (خبرنگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین و افسران کو یونیفارم پہنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ ڈی او ایچ آر ایم و مانیٹرنگ آفیسر فاروق ڈوگر نے سینئر آپریشن منیجر (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
فہیم لودھی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کمپنی کے افسران و سینٹری ورکرز کیلئے یونیفارم تیارکروائی جائے۔یونیفارم کی کوالٹی و ڈیزائن کا فیصلہ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آمد پر کیا جائے گا اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ ہر سینٹری ورکرز کو 2یونیفارم دی جائیں گی جبکہ افسران اور کلریکل سٹا ف کو ایک ایک یونیفارم دی جائے گی۔