واسا‘ ریکوری میں ناقص کارکردگی پر سرکل انچارج ‘ انسپکٹر اور ریکوری اسسٹنٹ کے تبادلے

واسا‘ ریکوری میں ناقص کارکردگی پر سرکل انچارج ‘ انسپکٹر اور ریکوری اسسٹنٹ ...

  

ملتان( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد نے واسا شعبہ ریکوری میں اکتوبر کے مہینے میں ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکل انچارج ، ریکوری انسپکٹروں اور (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ریکوری اسسٹنٹ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ ریکوری انسپکٹر مظہر عباس عاربی جوکہ سرکل نمبر (7) میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ان کو تبدیل کرکے سرکل نمبر (11) اندرون شہر میں جبکہ ان کی جگہ پرشہباز احمد کو سرکل نمبر (7) میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ یونین کونسل نمبر (24) کے ریکوری انسپکٹر ناظم حسین کو یونین کونسل نمبر (44) میں جبکہ یوسی نمبر (44) سے ریکوری انسپکٹر مجاہد حسین پاشا کو یوسی (24) میں تعینات کرنے ، یوسی (30) کے ریکوری انسپکٹر عبدالستار کو تبدیل کرکے یوسی (45) میں تعینات کرنے ، ریکوری اسسٹنٹ یوسی نمبر (34) زاہد خورشید کو تبدیل کرکے یوسی (43) میں تعینات کرنے، یونین کونسل نمبر (17) کے ریکوری اسسٹنٹ فضل حسین اور یونین کونسل نمبر (6) کے ریکوری اسسٹنٹ ریاض کا باہمی تبادلہ کرنے ، ہیلپر آپریٹر مظہر حسین جو کہ یونین کونسل نمبر (22) میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ ان کو یونین کونسل نمبر (20) میں تعینات کرنے ، نائب قاصد وحید رجوانہ کو یونین کونسل نمبر (34) میں اسسٹنٹ ریکوری انسپکٹر تعینات کرنے ، سینئر کلرک مختیار احمد جو کہ یونین کونسل نمبر (5) میں ریکوری انسپکٹر کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ ٹرانسفر کرکے یونین کونسل نمبر (15) میں تعینات کرنے جبکہ سینئر کلرک محمد اعظم جو کہ یوسی (20) میں تعینات تھے ۔ انہیں یوسی (22) میں ریکوری انسپکٹر کے عہدے پر تبدیل کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -