سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے

سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر،خبرنگار خصوصی ) رکن صوبائی اسمبلی شہزاد مقبول بھٹہ ودیگر لیگی رہنماؤں اعجاز فخر ، اختر رسول فریدی ، ملک عمر کمبوہ ، امیر علی قریشی ، چوہدری افضل سردار نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم پیدائش پر مسلم لیگ (ن) یوتھ فورم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے سلسلے میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار پر حکومت عمل پیرا ہے ۔اس موقع پر سید سہیل شاہ، ڈاکٹر ملکہ تبسم، عطیہ ربنواز ، باسط قریشی، ایاز خان، احسن دستگیر خان، مختیار خان، قلب عباس گردیزی ، توقیر خان ، عابد معراج، آصف شاہد ، خواجہ یاسر ، عظیم بادوزئی، وحید ،ندیم شاہ، ندیم نواز ، ارشد صابری ، شاہد ہ پروین ،نسیم بھٹی ودیگر نے شرکت کی ۔ترقی پسند آرگنائزیشن اور قرطبہ ویژن پبلک سکول کے زیراہتمام بسلسلہ یوم اقبال ڈے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل ، حافظ فیاض احمد اور طارق ممتاز نے کہا کہ فکر اقبال کی شاعری اور پیغام امن ، رواداری ، بھائی چارے اور بین المذاہب اور بین القاعد ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بہترین ذریعہ ہے۔تقریب سے غلام فرید ، جمیل چوہدری ، فاروق احمد ، محمد ایاز ملک ، رانا ساجد ممتاز ، محمدامجد ، عبدالغفار ، مس سونیا ، مس انینا ، میڈم سمیرا ، فروا ، کرن ، سکینہ بی بی ، حفیظاں بی بی و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔پاکستان تحریک انصاف ملتان سٹی کے زیر اہتمام حضرت علامہ اقبال شاعر مشرق کا140واں یوم پیدائش کا کیک کاٹا ۔جس میں ڈاکٹر خالد خاکوانی،ندیم قریشی،شیخ طاہر،قربان فاطمہ،آصفہ سلیم،میاں فاروق،چوہدری آصف ارشاد،ظفرسندھو،اظہرہاشمی،شعیب آمیر،ڈاکٹرسعید بخاری،شہباز قریشی،فرقان مون،محمدحسین محمودکھوکھر،یوسف قریشی،اشرف خان ناصر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹرخالدخاکوانی نے کہا علامہ اقبال اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھنے والی عظیم قیادت تھی۔ندیم قریشی نے کہا کہ علامہ اقبال مسلمانوں کیلئے مشعل راہ تھے۔سماجی تنظیم غازی ویلفےئر آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سماجی سیاسی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں غازی ویلفےئر آرگنائزیشن کی چےئر پرسن غزل غازی ، یاسمین خاکوانی ، رانا نعیم، رانا عامر ، سید ارشد بخاری ، اعجاز علی گجر ، حامد بلوچ ، عادل بیگ، عاصم شاہ ، نقیب احمد ، مہتاب سکھیڑا ، علی خان ، محمد اجمل خان بادو زئی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا ۔صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کیونکہ علامہ اقبال ہر دور کا زندہ و جاوید رہنماء ہے وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے اسلاف باقاعدگی سے مناتی ہیں اور نئی نسل کو راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارکے ز یر اہتمام یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔سابق جج لاہور ہائیکورٹ حبیب اللہ شاکرنے کہا کہ علامہ اقبال کے دئیے گئے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر ہی یہ ملک ترقی کر سکتا ہے ۔ سابق صدور ڈسٹرکٹ باروسیم ممتاز ،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بارمہر اقبال سرگانہ ، سید طاہر بخاری،رفیع رضا،غلام مصطفیٰ چوہان،نزاکت بھٹہ،عزیز احمد، شمس القمر،سرور صمدانی اور ملک شعیب نے بھی خطاب کیا۔
تقاریب