گرفتاریاں اور چھاپوں نے ق لیگ کے حوصلے بڑھائے ہیں‘ پرویز الٰہی

گرفتاریاں اور چھاپوں نے ق لیگ کے حوصلے بڑھائے ہیں‘ پرویز الٰہی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ اس جماعت میں جدوجہد کرنے کے عزم کو تقویت ملی ہے یہ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) میری جماعت کا اثاثہ ہیں اور میرے خاندان اور بچوں کی طرح ہیں۔ ہم جنوبی پنجاب میں علیحدہ ہائی کورٹ اور صوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے منتخب سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے کرپٹ اثاثے چھپانے والے اور ملکی اداروں کی ساکھ داؤ پر لگانے والے میاں نواز شریف بھی انشاء اﷲ ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے آج 20کروڑ عوام کی آنکھیں سپریم کورٹ کے انصاف اور فیصلے کے منتظر ہیں جلد قوم حکومت کے خاتمے کی نوید پر جشن منائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) ملتان کے نمائندہ وفد جس میں رانا محمد حفیظ، یاسمین خاکوانی، ڈاکٹر وسیم صفدر، راؤ قصور حسین، رانا مدثر حفیظ نے کیا۔ اس موقع پر سجاد بلوچ صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب بھی موجود تھے۔

پرویز الٰہی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -