جمہوریت کااستحکام ملک کے وسیع ترمفاد میں ضروری ہے، احمد ہنجرا

جمہوریت کااستحکام ملک کے وسیع ترمفاد میں ضروری ہے، احمد ہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نوجوان سیاستدان وممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ جمہوریت کا استحکام ملک کے وسیع ترمفاد میں انتہائی ضروری ہے اوراس کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، ہمیں بحیثیت قوم ایسے عناصر کی پر زور مذمت کرنی چاہئے،(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

سرائیکی عوام کی خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے اور سرائیکی خطہ میں پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور ان پر عملی کام کا آغاز بھی ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک احمد یار نے کہا کہ احتجاج،دھرنے اور مارچ کرنے والے پتہ نہیں کیسا انقلاب لانا چاہتے ہیں،آج تک ان کے انقلاب کی کسی کو سمجھ نہیں آئی،مخالفین جتنا زور حکومت گرانے پر لگا رہے ہیں یہی زو رعوام کی خدمت پر لگائیں تو عوام کی تقدیر بدلنے کی منزل آسان ہو جائے،انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان نے ہمیشہ حق وسچ کی سیاست کی ہے، حلقہ این اے 176اورحلقہ پی پی251میں ترقی وخوشحالی کے منصوبوں پراربوں روپے کے فنڈز خرچ ہو رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہنجراء خاندان30سال سے عوام کی خدمت میں بھر پور کردار ادا کر رہاہے ،الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کی قیادت میں ان کا خاندان عوامی خدمت کے جذبہ سے شرسار ہو کرعوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،اس موقع پر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -