طویل لوڈشیڈنگ جاری ‘ عابد شیر علی آئندہ ہفتے ملتان میں کھلی کچہری لگائیں گے

طویل لوڈشیڈنگ جاری ‘ عابد شیر علی آئندہ ہفتے ملتان میں کھلی کچہری لگائیں گے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نصف کرنے کے اعلان پر عملدر آمد نہیں کرا سکی‘ ملتان سمیت میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے اعلان پر عملدر آمد نہ ہو سکا‘ ریجن کے 100سے زائد فیڈر ز پر 6گھنٹے بجلی پرمٹ لے کر بند کی گئی ‘ اس صورتحال پر شہریوں (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

نے وزیر اعظم سے شدید احتجاج کیا ہے ‘ ادھرمعلوم ہوا ہے کہ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی آئندہ ہفتے ملتان میں کھلی کچہری لگائیں گے ‘اس موقع پر کرپٹ افسروں و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے ‘دوسری جانب گزشتہ روز 9نومبر کو علامہ اقبال ؒ ڈے کی چھٹی منسوخ ہونے کے باوجود میپکو دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی ‘ ملازمین آج میپکو کالونی میں ہائیڈرو یونین کے ہونے والے ملک گیر جلسے اور ریلی کی تیاری میں مصروف رہے‘ مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید خان کی ہدایت پرآج واپڈا ملازمین یوم تشکر منائیں گے ‘علاوہ ازیں میپکو نے قواعد و ضوابط کے برعکس 2011میں ریٹائر ہونے والے ایک میٹر ریڈر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں اس سے 5سال قبل بل درست کرانے کی وضاحت طلب کی ہے‘ حالانکہ ریٹائر ملازمین کو ایک سال تک شوکاز نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -