پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل سٹور رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل سٹور رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں میں قائم میڈیکل سٹورز صبح 8 بجے تا رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ مذکورہ ہسپتالوں کے میڈیکل سٹورز اتوار سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کے دوران بھی کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کوارٹرہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ای ڈی اوز کوجاری کردہ مراسلوں میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کے مطابق فارماسسٹس اور سٹورکیپرز کی ڈیوٹیاں ترتیب دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
سٹور اوقات