تعلیم و صحت کی سہولیات فراہمی‘ رحیم یار خان کیلئے فنڈز مل رہے ہیں‘ محمد نواز

تعلیم و صحت کی سہولیات فراہمی‘ رحیم یار خان کیلئے فنڈز مل رہے ہیں‘ محمد نواز

  

خان پور(تحصیل رپورٹر)ممبر پنجاب اسمبلی سردار محمد نواز خان نے کہا ہے کہ ظاہر پیر میں بوائز کالج کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہوجائے گا ،ٹی ایم اے میں ٹی ایم او خالد محمود ببر سے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تمام قومی بحرانوں سے نکل کر ترقی کی طرف تیزی سے سفر کررہا ہے لیکن اقتدار کی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

خاطر ایڑھیاں رگڑنے والوں کو یہ بات پسند نہیں جوملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع رحیم یار خان کی پسماندگی اور عوام کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کے لئے دل کھول کر فندز فراہم کررہے ہیں ،اس موقع پر صوبائی نائب صدر ایپکا ، صدر اجالا ویلفیئر آرگنائزیشن محمد اشرف مغل ، لینڈ آفیسر ٹی ایم اے سید طاہر حسین شاہ ، ایم پی اے کے صاحبزادے سردار شاہد نواز رند اور راجہ اسد نسیم بھی موجود تھے۔

محمد نواز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -