کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی فارمیسی میں گھپلے ‘ نئی کہانی سامنے آگئی

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی فارمیسی میں گھپلے ‘ نئی کہانی سامنے آگئی

  

ملتان(وقائع نگار)چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ریٹیل فارمیسی میں ایک کروڑ سے زائد کی رقم کے گھپلے کے حوالے سے کہانی نے نیا موڑ لے لیا خرد برد میں ملوث ڈسپنسر عدنان نے سابق ایم ایس اور موجودہ دو افسران کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے درخواست میں موقف اختیا ر کیا ہے کہ گھپلوں میں مجھے اکیلے کو ملوث کیا گیاہے جبکہ گھپلوں میں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سابق ایم ایس سمیت 18افسران و دیگر ملازمین بھی شامل ہیں جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے الزام علیہان کو آج طلب کرلیا ہے درخواست دہندہ کو الزام علیہ کے خلاف ثبوت لانے کے لئے بھی کہا گیا ہے دریں اثناء سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ کےئر کے حکم پر دوبارہ کارڈیالوجی ملتان فارمیسی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ شروع کردیا گیا ہے ۔دریں اثناء کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ مین سابقہ سالوں میں کنٹین کی وصولی ہونے والے لاکھوں روپے کی خرد برد بھی سامنے آئی ہے جبکہ دوسری جانب کارڈیالوجی انتظامیہ کے افسران اپنی نگرانی میں خود کنٹین چلاتے رہے ہیں اور خزانے میں کم رقم جمع کرائی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -