ڈکیتی چوری کی 12 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان ‘ نقدی سے محروم

ڈکیتی چوری کی 12 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان ‘ نقدی سے محروم

  

ملتان (کرائم رپورٹر ) ڈکیتی اور چوری کی 12 مختلف وار داتوں میں شہری لاکھوں کی مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے تھانہ الپہ کے علاقہ اڈا پرسانی کے قریب دو ڈاکو اقبال سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھانہ بی زیڈ یو کے علاقہ غازی آباد کے قریب تین ڈاکوؤں نے احمد حسن سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے محسن سے 10 ہزا ر روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں تین ڈاکوؤں نے شاہد سے نقدی اور موبائل(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

فون چھین لیے تھانہ ممتا ز آباد کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے یوسف سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے نیو گلگشت کالونی سے نا معلوم ملزمان نے افعان کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت طلائی زیورات نقدی وغیرہ چوری کر کے لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے اشفاق کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں زاہد کی کار سے نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 20 ہزا ر روپے مالیت موبائل اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے دریں اثناء شہر کے مختلف مقامات سے 4 موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو ئیں ۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -