نیوز گیٹ سکینڈل، کمیشن کے چیئر مین کی تقرری کیخلاف درخواست پر اعتراض

نیوز گیٹ سکینڈل، کمیشن کے چیئر مین کی تقرری کیخلاف درخواست پر اعتراض

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )نیوز گیٹ اسکینڈل کی ''تحقیقاتی کمیشن کمیشن کے چیئر مین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پرلاہورہائیکورٹ آفس نے اعتراض عائد کردیا،ہائیکورٹ آفس کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض لگایا گیا کہ درخواست کے ساتھ کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن نہیں لگا ہے ۔درخواست گزار مقامی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

وکیل اشتیاق اے چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامررضا خان کے حکمران شریف خاندان سے تعلقات ہیں، وہ چیئرمین ہیلتھ کمیشن بھی رہ چکے ہیں، انکوائری کمیٹی کے سربراہ حکومت کے منظور نظر اور جانبدار ہیں ،انہیں کمیٹی سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

نیوز گیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -