پرانی دیوار گرنے سے ماں بیٹا نیچے دب گئے،9سالہ بچہ جاں بحق

پرانی دیوار گرنے سے ماں بیٹا نیچے دب گئے،9سالہ بچہ جاں بحق

  

دوکوٹہ (نا مہ نگار )دوکوٹہ پرانی دیوار گرنے سے ماں بیٹا نیچے دب گئے 9سالہ نوید کاشف جاں بحق ماں شدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 143/Wb کے رہائشی شیخ مبارک کی بہو نسرین بی بی زوجہ شیخ محمد کاشف گھر کی دیوار کے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ساتھ کھڑی تھی اور اس کا سوتیلا بیٹا نوید کاشف بھی وہاں پر کھیل رہا تھا کہ اچانک پرانی دیوار گر گئی جس سے دونوں ماں بیٹا دیوار کے نیچے دب گئے ماں کو شدید زخمی حالت میں دیوار کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ 9سالہ نوید کاشف کو جب ایک گھنٹہ بعد نکالا تو وہ دم توڑ چُکا تھا اس اچانک ہونے والے حادثہ سے گھر میں کہرام برپا ہو گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -