تربیلا سے حبکو جانیوالی مین لائن ٹرپ، ملک بھرکی بجلی بند

تربیلا سے حبکو جانیوالی مین لائن ٹرپ، ملک بھرکی بجلی بند

  

را جن پور (نا مہ نگا ر)تربیلا سے حبکو جانے والی نیشنل گریڈ کی مین ایکٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے ملک بھر میں بجلی فراہمی معطل ہو گئی ، ٹیکنکل ٹیم نے جب ٹرپنگ کی وجہ معلوم کی تو پتہ چلاکہ کو ٹلہ اندرون فاضل پور کے نزدیک مین ایکسٹینشن لائن کے بالکل نیچے موجود غیر قانونی اینٹوں کے بھٹے ثابت ہو ئے،ایکسین لائیو لائن ملتان،، ظہیر حسین کے مطابق بھٹوں کی چمنی سے نکلنے والے دھویں میں موجود کاربن نے مین وائر اور ٹاور کے درمیان مو جود کڈنسر ز جو 1200میگا واٹ کی بجلی کو ٹاورسے کراس ہونے سے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

بچاتے ہیں ان پر کاربن کی تہہ جمنے سے ہا ئی وولٹ کر نٹ ٹاور میں پاس ہونے لگتا ہے جس سے ٹاور شاٹ ہو جا تے ہیں کرنٹ زمین میں چلا جاتا ہے اس جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے اور مین لائن ٹرپ کر جاتی ہے جس سے نیشنل گریڈ سے بجلی فراہمی مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے ،ملتان سے آنے والی ٹیکینکل ٹیم نے کڈنسر کی تبدیلی اور فنی خرابی کو دور کر نے کے لیے 12گھنٹوں سے ٹاور پر کاکام جاری ہے ٹینیکل ٹیم کا کہنا ہے مزید وقت بھی لگ سکتا ہے جب تک کا م مکمل نہیں ہوگا بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ کورٹ آرڈر کے بعد کئی دفعہ ان بھٹہ مالکان کو نو ٹس بھجوا چکے ہیں لیکن سیا سی مداخلت کی وجہ سے اب تک یہ بھٹے چالو ہیں جس سے آج اتنا بڑا نقصان اٹھاناپڑا ،،،تین بھٹہ مالکان کے خلاف 462N,462H,462M/PPCکے تحت مقدمہ نمبر 498/16 درج کرادیا ہے لیکن ابھی تک محکمہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کو ئی کاروائی عمل میں لائی نہ جاسکی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -