عدالت پیش نہ ہونے پر 6پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

عدالت پیش نہ ہونے پر 6پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

  

ملتان(خبر نگارخصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمات میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کرکے پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ مخدوم رشید میں درج قتل کے مقدمہ سرکار بنام بادشاہ میں پیش نہ ہونے پر اے ایس آئی محمد چمن،ہیڈکانسٹیبل محمد ارتضیٰ،کانسٹیبل محمد ریاض احمد کوآج اوراسی تھانہ میں درج قتل کے مقدمہ سرکاربنام شازیہ میں اے ایس آئی خادم حسین ،ہیڈکانسٹیبل شکیل احمد،کانسٹیبل مبارک علی کو14 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -