یوم سقوط ڈیرہ اسماعیل خان‘ سرائیکی تنظیموں کا احتجاج ‘ لارڈ کرزن کا پتلا نذر آتش

یوم سقوط ڈیرہ اسماعیل خان‘ سرائیکی تنظیموں کا احتجاج ‘ لارڈ کرزن کا پتلا ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک کا دارالحکومت پشاور نہیں ملتان ہے لارڈ کرزن کے سامراجی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں صوبہ سرائیکستان کے قیام کے تک خاموش نہیں رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ سرائیکستان کونسل کی طرف سے 9نومبر کالا ڈینھ کے موقع پر سرائیکی رہناؤں نے اور سٹوڈنٹس لیڈروں نے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سقوط دیرہ اسماعیل خان ٹانک و بنوں کے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

مجرم وائسرائے ہند لارڈ کرزن کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور سرائیکی دشمن لارڈکرزن مردہ باد سرائیکی دشمن مردہ باد ۔تیڈ ی شان میڈی شان سرائیکستان سرائیکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔احتجاجی مظاہرے سے سرائیکی رہنما ملک خضر حیات ڈیال ،ظہور دھریجہ ،تحصیل ممبر غریب نواز شاہ گیلانی ،تحصیل ممبر خالد حمید بلوچ ،ملک ایاز کھوکھر ،شائستہ خان بلوچ ،طفیل خان علیزئی ،حسیب گورایا ،رفیق زمان آف ٹانک ،ڈاکٹر پرویز لغاری ،اکرم راستی ،اعجاز بلوچ ،سیٹھ اسلم کیلے والا ،امیر حمزہ اعوان ،مہربان مکل ،عبد الغفور ناظم دمانی ،رمیز ڈار ،سلیم شہزاد ،منوں کان عرف کامریڈ ،زعفران شاہ بخاری ،معوذ آرائیں اور دوسروں نے خطاب کیا ۔نظامت کے فرائض سیف اللہ بیقرار نے سرانجام دیے سرائیکی رہنماؤں نے کہا ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 23اضلاع پر صوبہ سرائیکستان کے بغیر کوئی آپشن قبول نہیں انہوں نے کہا ہمارا تہذیبی ثقافتی اور جغرافیائی سے پختونخواہ اور پنجاب سے کئی تعلق نہیں ہمارا لاہور اور پشاور سے کوئی تعلق نہیں ہمارا دارالحکومت ملتان ہے ہماری اپنی الگ پہچان ہے ہمارا اپنا الگ صوبہ اور سرائیکی ریاستیں موجود رہی ہیں ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں عظیم سرائیکی قوم سے دوسرے درجے کا سلوک بند کیا جائے خیبر پختونخوا حکومت اور پنجاب حکومت سرائیکی وسیب پر مظالم بند کرے سرائیکی رہنماؤں نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبے سے ڈیرہ و ٹانک اور وسیب کے دوسرے اضلاع کو آؤٹ کرنے کی خیبرپختونخواہ حکومت جو سازش کررہی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے اگر سی پیک منصوبے سے ہمارے علاقہ کو آؤٹ کیا گیا تو یہ منصوبہ ہماری لاشوں سے گزر کرمکمل ہوگا انہوں نے کہا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پورے سرائیکی وسیب میں جعلی شناختی اور جعلی ڈومیسائل کینسل کیے جائیں سرائیکی وسیب میں اقتصادی راہداری منصوبے کے مطابق صنعتی بستیاں ڈیرہ اسماعیل خان میں فوری قائم کی جائیں جب تک صوبہ سرائیکستان قائم نہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

سقوط ڈیرہ اسماعیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -