گداگروں کیخلاف آپریشن کا حکم‘ درجنوں گرفتار‘ جیل بھجوا دیئے گئے

گداگروں کیخلاف آپریشن کا حکم‘ درجنوں گرفتار‘ جیل بھجوا دیئے گئے

  

ملتان، کہروڑ پکا(کرائم رپورٹر+ تحصیل رپورٹر ) پنجاب حکومت کا گداگروں کیخلاف آپریشن کا حکم‘ درجنوں گرفتار جیل بھجوا دیئے گئے تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر ملتان ریجن میں بھکاریوں کے خلاف کاروائی مؤثر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ملتان ریجن میں بھکاریوں کے خلاف درجنوں مقدمات کا اندراج کر کے ان کوحوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ ملتان ریجن کے ترجمان کے مطابق ضلع ملتان ، خانیوال اور لودھراں میں پولیس نے کل 40(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

مقدمات کا اندراج کرکے 40بھکاریوں کو حوالات جوڈیشل بھجوا یا ہے۔جن میں ملتان میں 15خانیوال 20اور لودھراں میں 05بھکاریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے ان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔اس موقع پرفوکل پرسن اے ڈی آئی جی ملک حسن رضا کھاکھی کاکہنا تھا کہ ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر بھکاریوں کے خلاف بھر پور کاروائی تاحکم ثانی جاری رکھی جائیگی ۔ پولیس کاروائی سے بچنے کے لئے بھکاری شہر کے مختلف علاقوں سے غائب ہونا شروع ہو گئے ۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق پنجا ب حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ گداگروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن ، لاری اڈوں ، شاپنگ سنٹرز ، ہسپتالوں اور عدالتوں میں آپریشن کرتے ہوئے بھیک مانگنے والے گداگروں کو گرفتارکریں اور حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف زیردفعہ 7/1آرڈیننس 1958کے تحت مقدمات درج کئے جائیں اور ان کی ضمانت پولیس نہ لے بلکہ ان کو عدالتوں میں پیش کیاجائے۔ جب کہ سات سال سے کم عمر بچوں کو جو بھیک مانگ رہے ہوں ان کو پکڑ کر چائلد پروٹیکشن بیوروملتان میں داخل کروادیں۔ پولیس تھانہ سٹی نے ڈی پی اولودہراں کے حکم پر ایک بھکاری صدیق ولد رحیم بخش کو بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گداگر آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -