133 نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل بند‘ 4 اشتہاریوں سمیت 19 ملزمان گرفتار

133 نان رجسٹرڈ موٹر سائیکل بند‘ 4 اشتہاریوں سمیت 19 ملزمان گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔04منشیات فروشوں، 01 نا جائز اسلحہ ،04جواریوں،01بغیراین او سی مکان کرائے پر دینے والوں،05بغیر این او سی گیس ری فل کرنے والوں اور04اشتہاری مجرمان سمیت19ملزمان گرفتارپولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم ندیم سے 520گرام چرس برآمد کر کے ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم مبارک علی سے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

520گرا م چرس ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم رشید سے 340گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سلطان محمود سے 22لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم بشیر احمد سے پسٹل معہ06گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان مصطفی، مشتاق ، اکبر علی اور شوکت کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 2130/-روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان شاہ خالد، علی نواز اور عنصر کو بغیر اجازت نامہ گیس ریفل کرتے ہوئے جبکہ ملزمان بشیر اور افضل کو غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرواتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم غلام ےٰسین کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ مسمی اللہ دتہ کوکرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران133نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں441نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے127موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے04اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے01 اے کیٹیگری جبکہ03کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے.

پولیس کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -