فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی سی ٹی ڈی کے سپرد

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی سی ٹی ڈی کے سپرد

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی یقینی بنانے کے لئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دے دئیے، مشکوک حرکات پر فورتھ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

شیڈول افراد کو کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت حراست میں لے سکے گا۔ تفصیل کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ حکام کی جانب سے پنجاب بھر کے 1 ہزار 453 فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی یقینی بنانے کے لئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دے دئیے ہیں ، کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ فورتھ شیڈول افراد کی کڑی نگرانی کرے گا اور مشکوک حرکات کی صورت میں کسی بھی وقت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو حراست میں لے سکے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -