فرضی ریڈنگ،جعلی تصاویر،کام چور میٹر ریڈرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فرضی ریڈنگ،جعلی تصاویر،کام چور میٹر ریڈرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو حکام نے فرضی بلنگ کرکے صارفین کو پریشانی سے دوچار کرنے والے میٹر ریڈرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان سمیت میپکو ریجن میں مسلسل شکایات سامنے آئی ہیں کہ بلوں پر فرضی ریڈنگ کی تصاویر لگائی جارہی ہیں،نواحی علاقوں میں خاص طور پر میٹر ریڈرز فرضی ریڈنگ کررہے ہیں،ایک ماہ یا اس سے زائد فرضی طور پر’’زیرو‘‘یا چند یونٹس ڈال(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

دیتے ہیں اور پھر اچانک سینکڑوں وہزاروں یونٹس زائد ڈال دیتے ہیں۔بھاری ٹیرف کی مد میں ادائیگی کرنا پڑتی ہے صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درست میٹر ریڈنگ ک ویقینی بنایا جائے۔

فرضی ریڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -