ریلوے انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا
ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے شیر شاہ اور چناب ویسٹ بنک ریلوے سٹیشنوں کے درمیان سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک لائن کی مکمل بحالی کا کام شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق2014کو دریائے چناب میں (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
آنیوالے سیلاب سے ملتان سائیڈ پر80فٹ سے زائد چوڑائی کے تین شگاف پڑگئے تھے جس کے باعث ریلوے لائن بھی بری طرح متاثر ہوئی تھی اور ریلوے انتظامیہ نے عارضی طور پر تو ٹریک کو بحال کرکے ٹرینوں کی آمدورفت 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بحال کردی تھی تاہم اب ٹریک کو مکمل طور پر بحال کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اتوار تک ٹریک کی مکمل بحالی کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔