نوجوان کی ملنے والی لاش معمہ بن گئی ‘ ورثاء کا رشتہ دار پر قتل کا شبہ مرنے والا نشے کا عادی تھا ‘ پولیس
ملتان (کرائم رپورٹر )نوجوان کی ملنے والی لاش معمہ بن گئی ، ورثاء نے قریبی رشتہ دار پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
مرنے والا نشۂ کا عادی تھا اور زائد نشہ کے باعث فوت ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ اعوان پورہ سے پچیس سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لیا ، بعد ازاں اسکے ورثاء کا پتہ چلنے پر ان سے رابطہ کیا گیا ، پولیس کے مطابق مرنے والا وارث علی ولد سلیم تھا اور نشۂ کا عادی تھا ، اسکے جسم پر کوئی تشدد کا نشان نہیں تھا ، بعد ازاں ورثاء لاش لے گئے اور رات گئے پولیس کو اطلاع دی کہ وارث کو اسکے قریبی عزیز نے زمین کے تنازع پر قتل کیا ہے ، اس اطلاع پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر رکھوا دی ہے ۔