پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ سے خودکشی کرلی

پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ سے خودکشی کرلی

  

بورے والا،گگومنڈی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )پٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ 33سالہ ذہنی مریض نوجوان نے خود کشی کرلی واقعات کے مطابق چک نمبر247ای بی کا رہائشی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

محمد ارشد جٹ دھاری وال جس کی عمر 33سال اورذہنی مریض بتایاجاتاہے گگومنڈی میں سہیل امین پٹرول پمپ پر بطور سیکورٹی گارڈ ملازم تھا گزشتہ روز اس نے اپنی ہی گن سے فائرنگ کر کے خودکشی کر لی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او محمد اکرم چٹھہ موقعہ پر پہنچ گئے پٹرول پمپ لگے ہوئے کیمروں سے مقتول کی سی سی فوٹیج بھی حاصل کر لی پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -