امریکہ میں علم، عقل، فہم اور برداشت ہار گئے، نسل پرستی اور جہالت کی جیت ہوئی: حافظ سعید

امریکہ میں علم، عقل، فہم اور برداشت ہار گئے، نسل پرستی اور جہالت کی جیت ہوئی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ میں علم، عقل، فہم اور برداشت ہار گئے جبکہ نسل پرستی اور جہالت کی جیت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کی صورت میں اللہ تعالیٰ (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
نے امریکہ کو اندرونی مسائل میں الجھا دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر دنیا پریشانی کااظہار کر رہی ہے اورمارکیٹیں کریش ہو رہی ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس پر لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘درحقیقت امریکہ نے دنیا میں جتنا ظلم کیاہے خاص طور پر اسلام دشمنی میں جتنا قتل کیا اور بربریت و ظلم کو عام کیا اللہ امریکیوں کو سزادینا چاہتا ہے۔ امریکہ کا نیا حقیقی چہرہ واضح ہو گا۔ مسلم ممالک کومتحد ہو کر اپنے دفاع کو مضبوط کرنا چاہیے‘ خصوصا بلاد حرمین کی حفاظت بہت اہم مسئلہ ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ امریکی بیسیاکھیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ مایوسیاں پھیلانے کی بجائے اللہ کی طرف رجوع کیجئے اور اللہ سے ہی مدد مانگیے۔ مسلمانوں کی آزادی کے دن قریب ہیں۔ امریکہ و مغرب میں آنے والی تبدیلیاں اسلام و مسلمانوں کیلئے مثبت پیغام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی جو خود کو بہت علم والے سمجھتے تھے اور دنیا پر اپنے لبرل ہونے کے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے تھے‘ وہ سب خاک میں مل گئے ہیں اورجذباتیت و نسل پرستی جیت گئی ہے۔