مختلف حادثات میں 2بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

مختلف حادثات میں 2بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

  

خانیوال،محسن وال،گگومنڈی،دنیا پور ، وہاڑی (نمائندگان) مختلف حادثات میں 2بچوں سمیت6افراد جاں بحق،ہاکی گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش برآمد خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق اوور ہیڈ برج کے قریب 40 سالہ نذر محمد ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ریفر کردیا گیا تھا ۔ ایک دن موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز چالیس سالہ نذر محمد سکنہ ملک آباد خالق حقیقی سے جاملا ۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق محسن وال تا جنڈیالی روڈ پر 99پندرہ ایل کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل سوار کھادسے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں باپ محمدرفیق(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سکنہ 109پندرہ ایل موقع پر جان بحق ہو گیا اور آٹھ سالہ بیٹی عائشہ رفیق شدید زخمی ہو گی جس کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال میں میاں چنوں منتقل کیا۔گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں 225ای ۔بی کا رہائشی محمد عثمان جس نے اپنی ریڑھی کے ساتھ موٹر سائیکل فٹ کی ہوئی تھی چک نمبر 191ای ۔بی سے واپس گگو منڈی جا رہا تھا جب وہ شیخ فاضل روڈ پر پل نہر پر پہنچا تو سامنے سے آ نے والے مزدا ٹرک نمبری 5045/SLHنے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد عثمان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق میواتی موڑ کے رہائشی شاہد رانجھا کا سات سالہ بیٹا فیضان لودہرا ں خانیوال روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے تیزرفتار بس تلے آ کر جا ں بحق ہو گیا ۔چاہ ٹالی والا کے رہائشی صدام خواجہ کی بیوی اپنے پانچ ماہ کے بچے کو کھیتو ں میں لٹا کر خود کپاس کی چنائی کررہی تھی کہ اس دوران وہا ں سے گذرنے والے ٹریکٹر کی زد میں آ کر شیر خوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔چک نمبر 356ڈبلیو بی کا رہائشی منظور جٹ جو لاہور کی ایک جوتا فیکٹری میں کام کرتا تھا چار روز قبل آ گ سے جھلس گیا جو گذشتہ روز زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق مدینہ کالونی کا رہا ئشی 22سالہ نوجوان ارسلان ولد محمد خالد گزشتہ شب اپنے گھروالوں سے مبینہ طور پر جھگڑکر اپنے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تو ساری رات گھر واپس نہ پہنچا تو علی الصبح امام بار گاہ کے قریب واقع ہاکی گراؤنڈ کے ہاکی پول سے لٹکتی ہوئی نعش نظر آنے پر شہریوں نے مقامی پولیس کااطلا ع دی ، تو ڈی ایس پی صدر عمران رشید بھاری نفری کے ہمراہ جا ئے وقوعہ پر پہنچا اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے دی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا متوفی ارسلان کے ورثاء کے مطابق نشہ کا عا دی تھا اور جس کونشہ کرنے کے لیے پیسے نہ دیئے تو متوفی نے ایسا قدم اُٹھایا پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -