نوشہرہ ،سٹیمپ کے بغیر گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع

نوشہرہ ،سٹیمپ کے بغیر گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ کینٹ میں غیرقانونی طورپر بغیر سٹیمپ کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھرپور کاروائی گوشت قبضے میں لیکر تلف کردی گئی اور دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی نوشہرہ کینٹ کے تمام دکاندار صفائی کا خاص خیال رکھے لاغر اور بیمار جانور ذبح کرنے سے گریز کریں آئندہ بغیرسٹیمپ کے گوشت فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کے علاوہ جیل بجھوایا جائے گا تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ محمدسلیم کی خصوصی ہدایت پر چیف سینٹری انسپکٹر سلیم رضا، سینٹری انسپکٹر محسن خان، ممتاز، شیرمحمد، پرویز سکواڈ نے نوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں میں چھاپے مارکر بغیر سٹیمپ گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں جن میں خان محمدولد نیاز محمد کیولری روڈ شمع چوک، خان محمدولد نیازچھوٹا گوشت فروشت ، امداد ولدد ولت خان چھوٹا گوشت فروشت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گوشت قبضے میں لے لی اور متعلقہ دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -