لاہور میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،تین مزدور جاں بحق

لاہور میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،تین مزدور جاں بحق
لاہور میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،تین مزدور جاں بحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ،تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ،فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر واقع گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین مزدور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن تاحال آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔ادھر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

لاہور -